لارنس بشنوئی گینگ کا رنویر سنگھ سے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے کا انکشاف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558328_6602025_News1_updates.jpgرنویر سنگھ---فائل فوٹو
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ سے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ سے بھتہ وصول کرنے کی دھمکی لارنس بشنوئی گینگ کے ایک اہم رکن ہیری باکسر کی جانب سے دی گئی ہے۔
ایک امریکی نمبر سے وائس نوٹ کی صورت میں رنویر سنگھ کے منیجر کو واٹس ایپ پر پیغام بھیجا گیا ہے، ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے اس امریکی نمبر کے حوالے سے امریکی حکام سے رابطہ کر لیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-10-22/1403438_091149_updates.jpg
لارنس بشنوئی کا انکاؤنٹر کرنے والے کیلئے ایک کروڑ 11 لاکھ انعام کا اعلان
کشتھریا کرنی سینا نامی ایک تنظیم نے بھارت کی ایک جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے قتل کے (انکاؤنٹر) کے لیے ایک کروڑ گیارہ لاکھ ایک سو گیارہ روپے کے انعام کی پیشکش کی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ کو یہ دھمکی فلم ساز روہت شیٹی کے گھر کے باہر فائرنگ کے بعد دی گئی ہے، اس واقعے میں 5 گولیاں چلائی گئی تھیں، واقعے کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ممبئی پولیس کے مطابق رنویر سنگھ کو موصول ہونے والی دھمکی کے معاملے میں تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان دیپک شرما، سونو کمار اور سنی کمار کو بشنوئی گینگ کی جانب سے 3 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جن میں سے 50 ہزار روپے ایڈوانس کے طور پر ادا کیے گئے تھے۔
Pages:
[1]