slotcosino Publish time 2026-2-20 14:52:33

بورڈ آف پیس اجلاس: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558331_9859014_Untitled-1_updates.jpg
وزیراعظم شہباز شریف---فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف بحرین کے فرمانروا شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملے۔

انہوں نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف، انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے بھی غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-02-20/1558271_053619_updates.jpg
غزہ بورڈ اجلاس، شہباز شریف نے آزاد فلسطینی مملکت کا موقف دہرادیا

واشنگٹن غزہ بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں وزیراعظم... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ملاقاتوں کے دوران اہم عالمی اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی جبکہ رہنماؤں کے درمیان مسکراہٹوں اور غیر رسمی گرمجوشی کا تبادلہ بھی ہوا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ کی دعوت پر بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔
Pages: [1]
View full version: بورڈ آف پیس اجلاس: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں