امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی وزیراعظم شہباز شریف، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558332_6278419_3_updates.jpg—ٗتصویر بشکریہ سوشل میڈیاامریکا کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔
واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی ملاقات کے بعد مارکو روبیو نے تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی۔
اس موقع پر انہوں نے لکھا کہ امریکی صدر کی جانب سے غزہ کے امن منصوبے میں پاکستان کی معاونت اور بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کو سراہتے ہیں۔
مارکو روبیو نے بتایا کہ ملاقات میں اسٹریٹیجک تعلقات، کم یاب معدنیات، ڈیولپمنٹ اور انسدادِ دہشت گردی کے امور پر بات ہوئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-02-20/1558271_053619_updates.jpg
غزہ بورڈ اجلاس، شہباز شریف نے آزاد فلسطینی مملکت کا موقف دہرادیا
واشنگٹن غزہ بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں وزیراعظم... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
علاوہ ازیں غزہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کا کردار قابلِ تحسین ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی بر وقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی، پاک بھارت جنگ بندی سے ہزاروں قیمتی جانیں بچیں، صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیاء کو بڑی تباہی سے بچایا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے، آزاد فلسطینی ریاست امن کے لیے ناگزیر ہے، غزہ میں امن قائم کرنا آپ کی بہت بڑی کامیابی اور میراث ہو گی۔
Pages:
[1]