slotcosino Publish time 2026-2-20 15:31:26

پی ایچ ایف کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے چارج سنبھال لیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558342_2609346_7_updates.jpg
—فائل فوٹوز

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

چارج سنبھالنے کے بعد ایک بیان میں محی الدین وانی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے، اس لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558073_010352_updates.jpg
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی مستعفی

اپنا استعفیٰ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بھیجوا دیا ہے، وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست کرتا ہوں کہ کمیٹی بنائی جائے جو تحقیقات کرے: طارق بگٹی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے بتایا کہ آج یا کل سے تربیتی کیمپ کا آغاز کر دیا جائے گا۔

ایڈہاک صدر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ہاکی کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کروں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی کا استعفی منظور کیا تھا۔

حکومتی فیصلے کے تحت محی الدین احمد وانی سیکرٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کو فیڈریشن کا ایڈہاک صدر مقرر کیا گیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: پی ایچ ایف کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے چارج سنبھال لیا