پی پی ووٹ بینک کیوں کم کررہی ہے؟ اتحاد سے نکلے، شفقت عباس اعوان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شفقت عباس اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنا ووٹ بینک کیوں کم کر رہی ہے؟ اس اتحاد سے نکلے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں شفقت عباس اعوان، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور پی پی رہنما ندیم افضل چن نے شرکت کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517275_090605_updates.jpg
سیاسی جماعتوں میں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے، طارق فضل چوہدری
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے سب جیل منتقل کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی یا تو بتائے کہ ن لیگ اچھی حکومت کر رہی ہے یا الگ ہوجائے، پی پی اپنا ووٹ بینک کیوں کم کر رہی ہے، اس اتحاد سے نکلے۔
شفقت عباس اعوان نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کی حکومت میں ملک پیچھے جا رہا ہے، پی پی قیادت اس اتحاد سے نکل آئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کسی دور میں رحمان ملک تھے، جو پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی صلح کرواتے تھے، اب ن لیگ اور پی پی کے درمیان یہ ڈیوٹی محسن نقوی کی لگی ہے۔
Pages:
[1]