ایڈہاک صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا عماد بٹ پر پابندی ختم کرنے کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558347_2231583_10_updates.jpg---فائل فوٹوز
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی عماد بٹ پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ میں فی الحال جو بھی اقدامات کروں گا وہ شارٹ ٹرم بنیادوں پر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہاکی کے فروغ اور بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اعتماد کی بحالی اور ٹیم مینجمنٹ کی ازسرِ نو تشکیل نو پر کام جاری ہے جبکہ کوچنگ اور ٹریننگ کے نظام میں بہتری اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنایا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558342_095528_updates.jpg
پی ایچ ایف کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے چارج سنبھال لیا
محی الدین وانی نے بتایا کہ آج یا کل سے تربیتی کیمپ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایڈہاک صدر نے کہا کہ کھلاڑی صرف ٹریننگ اور میچز پر توجہ دیں، انتظامی امور فیڈریشن سنبھالے گی۔
محی الدین وانی نے یہ بھی کہا کہ تمام فیصلے شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔
Pages:
[1]