slotcosino Publish time 2026-2-20 16:11:14

کراچی: وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558340_6633703_Karachi-weather_updates.jpg—فائل فوٹو

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1556823_042954_updates.jpg
کراچی میں منگل کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ایک مغربی لہر کے زیر اثر کراچی میں منگل کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

گزشتہ رات شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شہر میں شمال مشرق سے ہوائیں 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے۔
بلوچستان میں موسم کی صورتحال

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں موسم سرد ہے۔

کوئٹہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج صوبہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے، جنوبی اضلاع میں موسم خشک اور معتدل ہے جبکہ صوبے کے اکثر اضلاع میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے وقت موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
Pages: [1]
View full version: کراچی: وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان