slotcosino Publish time 2026-2-20 16:11:15

کراچی: سولجر بازار میں گیس لیکیج دھماکے سے منہدم عمارت کا مالک گرفتار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558354_9344220_k_updates.jpg
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے بعد گرنے والی عمارت کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل باالسبب، املاک کا نقصان، غفلت، لاپرواہی اور دیگر دفعات شامل ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق عمارت گرنے کے باعث کئی لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

علاوہ ازیں گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کی آج سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-02-20/1558253_050404_updates.jpg
سولجر بازار، دھماکے سے عمارت منہدم، خواتین و بچوں سمیت 16 جاں بحق، 14 زخمی

کراچی سولجربازار ،دھماکے سے عمارت منہدم،خواتین... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

عمارت میں گیس لیکیج سے دھماکا 3بجکر 47 منٹ پر ہوا۔

واضح رہے کہ سولجر بازار میں دھماکے سے عمارت منہدم ہوگئی تھی جس سے خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔
Pages: [1]
View full version: کراچی: سولجر بازار میں گیس لیکیج دھماکے سے منہدم عمارت کا مالک گرفتار