slotcosino Publish time 2026-2-20 18:07:11

روہت شیٹی کے گھر فائرنگ کیس میں پیشرفت، 12 ملزمان گرفتار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558367_3226617_14_updates.jpg
—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر روہت شیٹی کے جوہو میں واقع گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مرکزی ملزم سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے روابط مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے ہیں، جنہیں پونا اور راجستھان سے مدد حاصل تھی۔

رپورٹس کے مطابق ملزم دیپک شرما نے واقعے سے پہلے 50000 روپے وصول کیے اور بعد میں اسے بڑی رقم کی ضمانت دی گئی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-04/1553277_022811_updates.jpg
روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ، ذمے داری بشنوئی گینگ نے قبول کر لی

بالی ووڈ فلم ساز روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر ہونے والی فائرنگ کی ذمے داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کر لی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

فائرنگ کا واقعہ 31 جنوری کو پیش آیا تھا، نامعلوم حملہ آوروں نے شیٹی کے گھر کے باہر 4 فائر کیے تھے، پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کیں اور بعد میں عمارت کے گرد بھاری سیکیورٹی تعینات کر دی گئی۔

فیس بک پوسٹ میں اس حملے کی ذمے داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔

پولیس نے پونا میں 5 افراد کو گرفتار کیا، جن پر ملزمان کو اسلحہ اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا الزام ہے، مزید 6 افراد راجستھان میں گرفتار ہوئے۔
Pages: [1]
View full version: روہت شیٹی کے گھر فائرنگ کیس میں پیشرفت، 12 ملزمان گرفتار