slotcosino Publish time 2026-2-20 18:07:14

غیر قانونی طور پر بھارت میں شادی کرنیوالی سیما حیدر کے یہاں بیٹے کی پیدائش

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558365_7311434_nnci_updates.jpg
— فائل فوٹو

غیر قانونی طور پر پاکستان سے بھارت جانے والی سیما حیدر کے ہاں چھٹے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، ان کے یہاں گزشتہ برس بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی خاتون سیما حیدر اور ان کے بھارتی شوہر سچن ایک بار پھر والدین بن گئے، ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، ماں اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گزشتہ 11 ماہ کے دوران ان کے یہاں دوسرا بچہ ہے، اس سے قبل 15 مارچ 2025ء کو سیما حیدر نے بیٹی کو جنم دیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-07-16/1247742_041729_updates.jpg
بھارت میں شادی کرنیوالی سیما سے متعلق تحقیقاتی اداروں کا انکشاف

پاکستانی خاتون سیما کے بھارت جا کر شادی کرنے کے معاملے پر تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سیما حیدر اپنے گھر ربھوپورہ واپس پہنچیں، جہاں سچن مینا کے اہلِ خانہ نے خوشی کا اظہار کیا۔

بیٹے کی پیدائش پر اہلِ خانہ نے مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ پڑوسیوں نے بھی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ سیما حیدر اپنے 4 بچوں کے ہمراہ 2023ء میں پاکستان سے نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھی۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے رہائشی سچن مینا اور اس کی ملاقات 2019ء میں ایک آن لائن گیم کے ذریعے ہوئی تھی، دونوں نے آن لائن بات چیت شروع کی جو رفتہ رفتہ محبت میں بدل گئی۔
Pages: [1]
View full version: غیر قانونی طور پر بھارت میں شادی کرنیوالی سیما حیدر کے یہاں بیٹے کی پیدائش