سندھ اسمبلی پر دھرنا اور ہنگامہ آرائی، جماعتِ اسلامی کے 30 کارکنان کی ضمانت منظور
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558355_2485261_12_updates.jpg—فائل فوٹوکراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سندھ اسمبلی پر دھرنے اور ہنگامہ آرائی کے کیس میں جماعتِ اسلامی کے گرفتار 30 کارکنان کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے حکم دیا کہ ہر ملزم فی کس 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556477_112643_updates.jpg
کراچی: جماعت اسلامی کا دھرنا، پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج، ایک کارکن زخمی
پولیس نے جماعت اسلامی کا ساؤنڈ سسٹم لگا ٹرک قبضے میں لے لیا، جبکہ جماعت اسلامی کے 10 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
تمام ملزمان کو ہفتے کی شب گرفتار کیا گیا تھا اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید تھے۔
واضح رہے کہ کراچی میں جماعتِ اسلامی کے کارکن اور پولیس آمنے سامنے آ گئے تھے، جماعتِ اسلامی کے کارکنوں نے سندھ اسمبلی جانے کی کوشش کی تو رینجرز اہلکاروں کو طلب کر لیا گیا تھا۔
پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی تھی، جس سے ایک کارکن زخمی بھی ہوا تھا۔
Pages:
[1]