slotcosino Publish time 2026-2-20 18:07:15

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او کی ملاقات

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558359_2998457_News5_updates.jpg
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن بینجمن بلیک نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ڈی ایف سی کے سربراہ سرمایہ کاری کونر کولمین اور ایجنسی کی سینئر قیادت بھی موجود تھی۔

وزیرِ اعظم نے معاشی شراکت داری بڑھانے اور نجی اداروں کے مشترکہ منصوبے متحرک کرنے پر ڈی ایف سی کی تعریف کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-22/1521939_104241_updates.jpg
پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک بن چکا، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اب غیر ملکی سرمایہ کاری کےلیے محفوظ ملک بن چکا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈی ایف سی توانائی، کان کنی و معدنیات، زراعت اور آئی ٹی منصوبوں کے لیے فنانسنگ بڑھائے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈی ایف سی کے1 بلین ڈالرز سے زیادہ کے پورٹ فولیو کو سراہا۔

وزیرِ اعظم نے دونوں ممالک کی اقتصادی ترجیحات کے درمیان ہم آہنگی پر روشنی ڈالی اور ڈی ایف سی کو اپریل میں اسلام آباد میں معدنیات کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

دوسری جانب بینجمن بلیک نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ڈی ایف سی کے اسٹریٹجک اقدامات، ترجیحات اور پاکستان میں متوقع پراجیکٹس سے آگاہ کیا۔
Pages: [1]
View full version: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او کی ملاقات