slotcosino Publish time 2026-2-20 18:07:16

پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سر زمین کے استعمال کے نئے شواہد منظرِ عام پر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558375_9925449_15_updates.jpg
—فائل فوٹو

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سر زمین کے استعمال کے نئے شواہد منظرِ عام پر آ گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 16 فروری کو باجوڑ میں ملنگی پوسٹ پر خودکش حملہ کرنے والا خارجی افغان شہری تھا۔

حملہ آور کی شناخت احمد المعروف قاری عبداللّٰہ ابوذر کے نام سے ہوئی ہے، جو افغانستان کے صوبے بلخ کا رہائشی تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558106_062100_updates.jpg
پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال پر افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

پاکستان نے ٹی ٹی پی کی قیادت کی افغانستان میں موجودگی پر اظہار تشویش کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کے مطابق احمد المعروف قاری عبداللّٰہ ابوذر طالبان کی اسپیشل فورسز کا حصہ بھی رہ چکا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ 6 فروری کو اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والے بمبار نے بھی افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سر زمین کے استعمال کے نئے شواہد منظرِ عام پر