slotcosino Publish time 2026-2-20 18:07:17

فیفا کا غزہ میں 50 منی فٹبال پچز، 5 فل سائز پچز، اکیڈمی، 20 ہزار نشستوں کا اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558366_2556443_FIFA-and-Board-for-Peace_updates.jpg
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

فیفیا اور بورڈ آف پیس کے درمیان غزہ کی بحالی کے لیے اسٹریٹجک معاہدہ طے پا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹبال کی عالمی فیڈریشن (FIFA) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فٹبال کے ذریعے تعمیرِ نو اور معاشی بحالی کا جامع پروگرام شروع کیا جائے گا۔

فٹبال کے عالمی ادارے کی جانب سے غزہ میں 50 منی فٹبال پچز، 5 فل سائز پچز، فیفا اکیڈمی اور 20 ہزار نشستوں کا اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519729_033224_updates.jpg
فیفا کے صدر کا غزہ میں فٹبال کی تمام سہولتیں دوبارہ فراہم کرنے کا اعلان

فیفا کے صدر جیانی انفنتینو کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد فٹبال کی تمام سہولتیں دوبارہ فراہم کی جائیں گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

معاہدے پر فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سمیت اعلیٰ حکام نے دستخط کیے۔

پروگرام کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا ہے۔

فیفا کی جانب سے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فٹبال کو امن و یکجہتی اور طویل مدتی استحکام کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: فیفا کا غزہ میں 50 منی فٹبال پچز، 5 فل سائز پچز، اکیڈمی، 20 ہزار نشستوں کا اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ