slotcosino Publish time 2026-2-20 18:46:47

جانوروں کیساتھ ناروا سلوک روکنے کیلئے اشنا شاہ کا وزیراعلیٰ پنجاب کو خط

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558386_8475001_17_updates.jpgفائل فوٹوز

پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کو جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک روکنے سے متعلق خط لکھ دیا۔

اشنا شاہ نے یہ خط اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، خط کے آغاز میں انہوں نے وزیرِ اعلیٰ کی صفائی، عوامی تحفظ اور خواتین کی حفاظت کے حوالے سے کوششوں کو سراہا، مگر اس کے ساتھ ہی ایک ایسا مسئلہ اجاگر کیا جو حکام کی توجہ حاصل نہیں کر پا رہا وہ ہے جانوروں کے ساتھ بدسلوکی۔

خط میں ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں میں نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک کتے کو گاڑی سے باندھ کر پنجاب کی مرکزی سڑک پر بے یار و مددگار گھسیٹا جا رہا تھا، کمنٹس میں لوگ لکھ رہے تھے کہ مریم نواز جانوروں کو مار رہی ہیں، چاہے یہ درست ہو یا غلط، یہ تصور پیدا ہو رہا ہے کیونکہ جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک کے واقعات مسلسل پیش آ رہے ہیں اور اس پر کوئی مؤثر روک تھام نہیں ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-24/1522474_113330_updates.jpg
اشنا شاہ کے ویانا میں سیر سپاٹے، بولڈ لباس پہننا مہنگا پڑگیا

پاکستانی شوبز اندسٹری کی خوب رو اداکارہ اشنا شاہ ان دنوں اپنے شوہر اور گالفر حمزہ امین کے ہمراہ اپنے سسرال یعنی آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اشنا نے دیگر جانوروں کے ساتھ ہونے والے برے واقعات کی نشاندہی کی، جس میں منظم ڈاگ فائٹس، گدھوں پر تشدد اور بازاروں میں جانوروں پر تشدد کرنا شامل ہیں۔

انہوں نے خط میں کچھ اہم اقدامات بھی تجویز کیے جس سے ایسے واقعات کو روکا جا سکتا ہے، جس میں جانوروں کے ساتھ ظلم کے قوانین پر عمل درآمد، جنگلی جانوروں کو پالتو بنانے پر پابندی اور صوبے بھر میں پروگرامز شامل ہیں۔

اداکارہ نے خط کے آخر میں لکھا کہ اگر آپ جانوروں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں، ہمارے پیارے نبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق تو ناصرف پنجاب بلکہ پورے ملک کے لیے ایک مثال قائم کی جا سکتی ہے اور ممکن ہے کہ دیگر صوبوں کے رہنما بھی اس کی پیروی کریں، آپ ہمارے دل بھی جیت سکتی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: جانوروں کیساتھ ناروا سلوک روکنے کیلئے اشنا شاہ کا وزیراعلیٰ پنجاب کو خط