slotcosino Publish time 2026-2-20 19:24:57

رشوت لے کر امیگریشن کلیئر کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ایف آئی اے کے 2 اہلکار گرفتار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558376_7257992_FIA-arrest-1_updates.jpg—فائل فوٹو

مسافروں سے رشوت لے کر امیگریشن کلیئر کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر 2 ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام کے مطابق مسافروں سے رشوت لے کر امیگریشن کلیئر کرنے کے الزام میں ایف آئی اے نے 2 اہلکاروں کے ہمراہ 4 مسافروں کو بھی مقدمے میں نامزد کیا ہے جبکہ دونوں ایف آئی اے اہلکاروں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

یہ مقدمہ اینٹی کرپشن سیل ونگ کی جانب سے درج کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-29/1532929_010323_updates.jpg
کراچی: ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تحقیقات کے دوران ایک ایف آئی اے اہلکار نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک ہفتے میں 12 مسافروں سے پیسے لے کر امیگریشن کی گئی۔

ڈی جی ایف آئی اے عثمان انور نے کہا ہے کہ غیرقانونی کاموں کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا اور محکمے میں کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
Pages: [1]
View full version: رشوت لے کر امیگریشن کلیئر کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ایف آئی اے کے 2 اہلکار گرفتار