کیا انجلینا جولی امریکا چھوڑ کر کمبوڈیا منتقل ہونے والی ہیں؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558394_1704202_7_updates.jpg— فائل فوٹو
عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی امریکا چھوڑنے کی تیاری کر رہی ہیں۔
انجلینا جولی نے کچھ عرصہ پہلے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ لاس اینجلس میں رہنا میرے طویل المدتی منصوبوں کا حصہ نہیں تھا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آخر تک اداکارہ کا لاس اینجلس چھوڑنے کا امکان ہے کیونکہ اب وہ خاندان سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے بعد امریکا سے باہر اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2022-09-21/1138484_123103_updates.jpg
انجلینا جولی نے کسی مسلمان بچے کو گود کیوں نہیں لیا؟
عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی جوکہ فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے علاوہ فلاحی کاموں کے لیے بھی دنیا بھر میں مشہور ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
رپورٹ میں انجلینا جولی کے دوستوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں اداکارہ نے امریکا میں اپنی رہائش کا انتخاب بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد اپنے بچوں کی تحویل کے حصول کے لیے شروع ہونے والی قانونی جنگ کی وجہ سے کیا تھا اور اب ذاتی زندگی کے حالات میں بہتری آنے کے بعد ممکن ہے کہ وہ جلد ہی امریکا چھوڑ کر کسی اور ملک میں رہائش اختیار کر لیں۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے اس اقدام کا تعلق صرف ان کی ذاتی زندگی سے ہی نہیں ہے بلکہ اس کی وجہ امریکا کی سیاسی اور سماجی پالیسیز کے بارے میں ان کے خیالات بھی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال انجلینا جولی نے سان سیبسٹین فلم فیسٹیول میں اپنے آبائی ملک امریکا کے بارے میں یہ کہا تھا کہ میں اپنے ملک سے محبت کرتی ہوں، لیکن میں اسے تسلیم نہیں کرتی۔
اس کے علاوہ اداکارہ اکثر خود کو بطور عالمی شہری متعارف کرواتی ہیں اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ وہ جنوب مشرقی ایشیا میں اپنی زندگی کا طویل عرصہگزارنے کی خواہش بھی رکھتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-02-07/1439127_023732_updates.jpg
انجلینا جولی نے سگریٹ نوشی کیسے چھوڑی؟
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے اپنی ایک پرانی بری عادت کے بارے میں بات کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انجلینا جولی ماضی میں کمبوڈیا میں رہائش اختیار کرنے کا اشارہ بھی دے چکی ہیں۔
یہاں اس بات کا ذکر کرنا بھی اہم ہے کہ اداکارہ نے اپنے سب سے بڑے بیٹے میڈڈوکس کوکمبوڈیا سے گود لیا تھا اور وہاں سے ملنے والے تجربے نے ان کے زندگی اور خاندان کے بارے میں خیالات کو مثبت انداز میں متاثر کیا تھا۔
انجلینا جولی کا خیال ہے کہ لاس اینجلس میں ان کے بچے ہمیشہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں اور ان کی ذاتی زندگی متاثر ہوتی ہے جب کہ امریکا سے باہر رہنے پر بچوں کو سکون سے زندگی گزارنے، مختلف ثقافتوں اور ماحول کا تجربہ کرنے کا موقع ملے گا۔
Pages:
[1]