دو سال میں ہونے والے پاکستان ہاکی ٹیم کے دوروں کی تحقیقات کی جائے، شہلا رضا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558407_2649563_Sehla_raza_updates.jpgشہلا رضا : فائل فوٹوممبر اسٹینڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ شہلا رضا کا کہنا ہے کہ دو سال میں پاکستان ہاکی ٹیم کے جو دورے ہوئے ان کی تحقیقات کی جائے۔
کراچی میں اولمپیئن سمیع اللّٰہ، حنیف خان، کلیم اللّٰہ، وسیم فیروز، ناصر علی، ایاز محمود اور دیگر اولمپینزکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ کہ ہاکی کی بے انتظامی کا نوٹس لیا، دو سال سے آواز اٹھا رہے تھے کہ فیڈریشن میں بیٹھے لوگ کرپٹ ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558100_053908_updates.jpg
محسن نقوی کا ورلڈکپ کوالیفائر میں ہاکی کھلاڑیوں کیلئے ٹکٹس، ہوٹل میں رہائش کے انتظامات کا حکم
ہاکی کھلاڑیوں نے پرو ہاکی لیگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر آگاہ کیا، جس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے افسوس کا اظہار کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شہلا رضا نے کہا کہ کرپشن صرف دورہ آسٹریلیا میں نہیں ہوئی، فیڈریشن والوں نے ہمیشہ فنڈز کی کمی کا رونا رویا، کھلاڑیوں کے مسائل کی آڑ میں فائدے اٹھاتے رہے، رانا مجاہد، آصف باجوہ اور شہباز احمد مالی بدعنوانیوں میں ملوث ہیں، طارق بگٹی نے انتظامی بے ضابطگیوں کے ریکارڈ توڑ دیے۔
انہوں نے کہا کہ اذلان شاہ ہاکی کپ میں صدر اور سیکریٹری، کھلاڑیوں کے کمروں میں رہے، ہاکی کی خرید و فروخت میں بڑی کرپشن ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کو صرف ہاکی سے نہیں ڈسا جارہا، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشین کے سیکریٹری سالوں سے عہدوں پر چمٹے ہوئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558094_044257_updates.jpg
عماد بٹ پر پابندی کے بعد ہاکی کھلاڑیوں کا بائیکاٹ پر غور
ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ یکم مارچ سے مصر میں شروع ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شہلا رضا نے کہا کہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے معاملات کا نوٹس لیں، شہباز احمد آسٹریلیا میں بیٹھ کر میڈیا کو جھوٹا قرار دیتے ہیں، کھلاڑیوں نے سچ بول دیا تو لوگ استعفیٰ دے کر جانے لگے۔
ممبر کمیٹی نے مزید کہا کہ میں اسٹینڈنگ کمیٹی میں شور کرتی رہی، کسی نے نہیں سنی، اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں یہ بات واضح ہے پرو لیگ کے معاملات پاکستان اسپورٹس بورڈ دیکھے گا، جب اسپورٹس بورڈ نے خود ذمہ داری لی تو پھر کروڑوں کا چیک کیوں دیا؟ وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ جن لوگوں نے کرپشن کی انہیں جانے نہ دیں۔
شہلا رضا نے کہا کہ میں کوئی عہدہ نہیں چاہتی، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سالوں سے عہدوں پر چمٹے ہوئے ہیں۔
Pages:
[1]