گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے پولو گراؤنڈ میں 300 دکانوں کا انتظام کردیا گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558411_4814543_gul00_updates.jpgکراچی میں سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کے لیے کے ایم سی نے پولو گراؤنڈ میں 300 دکانوں کا انتظام کردیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دکانداروں کے لیے ٹینٹ لگا کر عارضی دکانیں بنا دی گئی ہیں، عارضی دکانوں میں کے ایم سی کی جانب سے بجلی فراہم کی جائے گی،دکانداروں اور خریداروں کے لیے پانی اور بیت الخلا کا انتظام ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549059_045433_updates.jpg
گل پلازہ کی ایک دکان سے 20 سے 25 لاشوں کی باقیات برآمد
گل پلازہ میں سرچ آپریشن جاری ہے، جس کے دوران میزنائن فلور کی ایک دکان سے 30 لاشیں ملیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی سیکیورٹی کے لیے 50 سٹی وارڈنز تعینات کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہو گئی تھی۔
افسوسناک واقعے میں 86 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 1200 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
Pages:
[1]