سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کا معلومات کی فراہمی کےلئے ای میل ایڈریس برقرار رکھنے کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558412_242669_GUL2_updates.jpgسانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے بنے جوڈیشل کمیشن نے شہریوں کی جانب سے معلومات کی فراہمی کیلئے ای میل ایڈریس برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کمیشن کا کہنا ہے کہ شہریوں سے معلومات کے حصول کے لیے رجوع کرنے کا آخری روز ہے، کمیشن نے اپنی تحقیقات 8 ہفتوں میں مکمل کرنی ہے، کمیشن تحقیقات کے دوران شہری معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548307_014058_updates.jpg
کراچی میں گل پلازا سانحے میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد 73 ہو گئی
70 لاپتہ افراد کا اندراج ہوا تھا، آج مزید 3 افراد کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کیے ہیں: ہیلپ ڈیسک سندھ حکومت https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
معلومات کی فراہمی کیلئے ای میل ایڈریس برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہری خطوط یا ای میل کے ذریعے کمیشن سے رابطہ کرسکتے ہیں، شہری کمیشن سے ای میل ایڈریس gpi-coi@shc.gov.pk سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
ذرائع کمیشن کا کہنا ہے کہ اب تک متعدد شہریوں نے بذریعہ خطوط، ای میل کمیشن سے رابطہ کیا، کمیشن معلومات کا ابتدائی جائزہ لینے کے بعد شہریوں کو طلب کرنے کا فیصلہ کرے گا۔
خیال رہے کہ کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں 17 جنوری کی رات لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہو گئی تھی، 33 گھنٹوں بعد بھی اس پر قابو نہیں پایا جاسکا تھا۔
افسوسناک واقعے میں 86 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 1200 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
Pages:
[1]