رانا شوکت کی جانب سے دھمکیوں کے الزامات پر شارق جمال کا مؤقف سامنے آگیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558420_3271184_shariq_updates.jpgشارق جمال : فائل فوٹوسندھ اسمبلی اجلاس میں رانا شوکت کی جانب سے دھمکیوں کے الزامات کے معاملے پر شارق جمال کا مؤقف سامنے آگیا۔
ایم کیو ایم رکن شارق جمال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ آپس کا معاملہ ہے، رانا شوکت کو روزہ لگا تھا۔
شارق جمال نے مزید کہا کہ ہمارا معاملہ تھا، ختم ہوگیا، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم رکن رانا شوکت نے اپنے ساتھی اراکین پر قتل کی دھکیوں کے الزامات عائد کیے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558413_054118_updates.jpg
سندھ اسمبلی اجلاس: ایم کیو ایم رکن کے ساتھی اراکین پر قتل کی دھمکیوں کے الزامات
رانا شوکت نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پرانی پی ایس پی کا ایم این اے ہے، اقبال محسود نے بھی مجھے دھمکی دی ہے، انہوں نے کہا کہ میں خالد مقبول گروپ سے تعلق رکھتا ہوں، مجھے دھمکی دی گئی کہ باہر نکلو دیکھتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی رانا شوکت نے اپنے ساتھی شارق جمال پر قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے شارق جمال نے دھمکی دی ہے۔
رانا شوکت کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ پرانی پی ایس پی کا ایم این اے ہے، اقبال محسود نے بھی مجھے دھمکی دی ہے، انہوں نے کہا کہ میں خالد مقبول گروپ سے تعلق رکھتا ہوں، مجھے دھمکی دی گئی کہ باہر نکلو دیکھتے ہیں۔
Pages:
[1]