امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت مایوس کن ہے، صدر ٹرمپ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558452_3627621_President-Trump-3_updates.jpgویڈیو گریب۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی عدالت کا فیصلہ بہت مایوس کن ہے۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عدالتی فیصلہ کورٹ کے کچھ ممبرز کے لیے شرمناک ہے، مجھے عدالت کے چند مخصوص ممبران پر شرمندگی محسوس ہو رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ دیگر ممالک امریکی سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر بہت خوش ہیں۔
انھوں نے کہا ان ممالک کی خوشی زیادہ دیر قائم نہیں رہے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558436_081556_updates.jpg
امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا
امریکی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر یکطرفہ ٹیرف نافذ کر کے وفاقی قانون کی خلاف ورزی کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خیال رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا۔
امریکی سپریم کورٹ نے دوسرے ملکوں پر پچھلے سال لگائے گئے صدر ٹرمپ کے اضافی ٹیرف غیر قانونی قرار دے دیے۔ 3 کے مقابلے میں 6 ججوں کی اکثریت نے فیصلہ سنایا ۔ جسے چیف جسٹس جان رابرٹس نے تحریر کیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے جس قانون کے تحت اضافی ٹیرف لگائے وہ قومی ایمرجنسی کے لیے بنایا گیا ہے ۔ صدر ٹرمپ نے اضافی ٹیرف نافذ کرتے وقت اختیارات سے تجاوز کیا۔ یہ قانون ٹرمپ کو اضافی ٹیرف لگانے کی اجازت نہیں دیتا۔
سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ جان رابرٹس نے تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ صدر کی جانب سے ’لا محدود مقدار، مدت اور دائرہ کار‘ کے ٹیرف لگانے کا دعویٰ غیر معمولی اختیار ہے جس کے لیے واضح قانونی بنیاد ضروری ہے۔
عدالت نے کہا کہ جس ہنگامی اختیار کا سہارا لے کر ٹیرف لگائے گئے، وہ اس حد تک طاقت استعمال کرنے کے لیے ناکافی ہے۔
Pages:
[1]