slotcosino Publish time 2026-2-21 13:36:52

شاداب کے سابق کرکٹرز پر بیانات، شاہد آفریدی نے بھی مشورہ دیدیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558625_7556043_af_updates.jpg— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل آل راؤنڈر شاداب خان کو سابق کرکٹرز سے متعلق بیانات دینے کے بجائے اپنی کارکردگی سے تنقید کا جواب دینے کا مشورہ دے دیا۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شاداب اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا دفاع کرنے میں حق بجانب ہیں، تاہم 2021ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد ٹیم عزت اور دباؤ کو سنبھالنے میں ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ شاداب بالکل درست کہہ رہا ہے، ہم ورلڈ کپ میں بھارت کو نہیں ہرا سکے، انہوں نے ہرایا، انہیں عزت ملی، لیکن وہ اس عزت کو سنبھال نہ سکے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ عزت کو نہ سنبھالنے کا مطلب یہ ہے کہ 2021ء کے بعد ٹیم اندرونی مسائل، انفرادی دباؤ اور اجتماعی طور پر ٹیم کے معاملات کو درست طریقے سے نہیں سنبھال سکی۔

شاہد آفریدی نے شاداب خان کو یہ بھی یاد دلایا کہ جب وہ خراب فارم کے باعث ٹیم سے باہر تھے تو کئی سابق کرکٹرز نے ان کی کھل کر حمایت کی اور ان کی آل راؤنڈ صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1556943_105652_updates.jpg
میں فیصلہ کروں تو شاہین، بابر و شاداب کو باہر بٹھا دوں: شاہد آفریدی

بھارت کے خلاف شرمناک شکست کے بعد ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی تینوں کھلاڑیوں پر برس پڑے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

آفریدی نے کہا کہ جب شاداب پرفارم نہیں کر پا رہے تھے اور ٹیم سے ڈراپ ہو رہے تھے تو ہم ٹی وی پر بیٹھ کر کہتے تھے کہ شاداب ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کے اوورز بہت اہم ہیں اور وہ بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں، شاداب کے حق میں بات ہم ہی کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شاداب نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر قومی ٹیم میں جگہ بنائی، اس کے باوجود سابق کھلاڑی آج بھی ان کی حمایت کر رہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے شاداب کے اچھے اخلاق کی تعریف بھی کی اور انہیں مشورہ دیا کہ تنقید کا بہترین جواب میدان میں کارکردگی ہے۔

واضح رہے کہ کولمبو میں نمیبیا کے خلاف 102 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق کرکٹرز کی اپنی رائے ہے، وہ لیجنڈز رہے ہیں، ورلڈ کپ میں وہ بھی وہ کچھ نہیں کر سکے جو ہم کر چکے ہیں، ہم نے ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرایا ہوا ہے۔
Pages: [1]
View full version: شاداب کے سابق کرکٹرز پر بیانات، شاہد آفریدی نے بھی مشورہ دیدیا