کراچی: سب انسپکٹر کے قتل، رینجرز پر فائرنگ میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں گرفتار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558628_5357192_%DA%A9_updates.jpg— فائل فوٹو
کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں پولیس نے مقابلے کے بعد 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی ہے، اِس ملزم نے سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں تعینات سب انسپکٹر عامر علی کو شہید کیا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار کیا گیا ملزم رینجرز پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں بھی ملوث رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557288_084442_updates.jpg
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
علاوہ ازیں صفورا چورنگی کے قریب بھی مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ملزمان سے 3 پستول، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
Pages:
[1]