اسلام آباد، اٹک، صوابی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558637_2424786_04_updates.jpg—فائل فوٹواسلام آباد، خیبر پختون خوا میں اٹک اور صوابی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی 14 کلو میٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز اٹک کے علاقے برہان سے 11 کلومیڑ شمال مشرق میں تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558419_062824_updates.jpg
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ روز کے زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی، اس کی گہرائی 73 کلو میٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا۔
Pages:
[1]