slotcosino Publish time 2026-2-21 16:13:34

اپنے ملک کیخلاف دوسرے ملک کیلئے وفادار ہونا نیا تجربہ ہو گا: مائیک ہیسن

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558642_7091263_2_updates.jpg
مائیک ہیسن— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ گرین شرٹ پہن کر نیوزی لینڈ کے خلاف حکمتِ عملی بنانے کا سوچا نہیں تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ اپنے ملک کے خلاف دوسرے ملک کے لیے وفادار ہونا ایک نیا تجربہ ہو گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558625_082312_updates.jpg
شاداب کے سابق کرکٹرز پر بیانات، شاہد آفریدی نے بھی مشورہ دیدیا

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شاداب اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا دفاع کرنے میں حق بجانب ہیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ 7 سال نیوزی لینڈ کی کوچنگ کے بعد اب میں اس چیلنج کے لیے تیار ہوں، ناشتے کی میز پر جانے پہچانے چہروں سے ملاقات کر کے اچھا لگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں آج بھی دل سے نیوزی لینڈر ہوں، مگر اس وقت یہ دل پوری طرح پاکستان کے ساتھ ہے۔

یاد رہے کہ سُپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کے اگلے 2 میچز انگلینڈ اور سری لنکا سے بالترتیب 24 اور 28 فروری کو شیڈول ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم مائیکو پر براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: اپنے ملک کیخلاف دوسرے ملک کیلئے وفادار ہونا نیا تجربہ ہو گا: مائیک ہیسن