سفارت کاری اور جنگ دونوں کیلئے تیار ہیں: ایرانی وزیرِ خارجہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558648_9228188_07_updates.jpgایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی—فائل فوٹوایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ سفارت کاری اور جنگ دونوں کے لیے تیار ہیں، آئندہ 2 سے 3 روز میں ممکنہ جوہری معاہدے کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیں گے۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ ایرانی قیادت کی منظوری ملنے پر یہ دستاویز امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے حوالے کر دی جائے گی۔
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوسرے دور میں جوہری افزودگی روکنے کی پیش کش نہیں کی، نہ ہی امریکا نے ایسا کوئی مطالبہ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558638_102109_updates.jpg
امریکی صدر ٹرمپ ایرانی رہنماؤں کو براہ راست نشانہ بنائیں گے: برطانوی خبر ایجنسی کا دعویٰ
برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرے گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں جوہری پروگرام کے پُرامن رہنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جوہری پروگرام کا کوئی فوجی حل نہیں۔
دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی رہنماؤں کو براہِ راست نشانہ بنائیں گے۔
ایران پر ’محدود‘ حملوں کی خبروں پر برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرے گی۔
Pages:
[1]