تربت: 2 گاڑیوں میں سوار 37 افغان باشندے زیرِ حراست
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558652_6010707_%D8%AC%DA%86%D8%AC%D9%BE_updates.jpg— فائل فوٹوتربت کی تحصیل بلیدہ میں کارروائی کے دوران 2 گاڑیوں میں سوار 37 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق زیرِ حراست افغان باشندوں میں 19 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں۔
یہ افغان باشندے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اسکریننگ جاری، 31 گرفتار https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558647_110313_updates.jpg
غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اسکریننگ جاری، 31 گرفتار
اسکریننگ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، ضلع اٹک، ضلع چکوال، مری اور ضلع جہلم میں غیر قانونی طور پر مقیم 31 افغان گرفتار کر لیے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دریں اثناء ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اسکریننگ، رہائشی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات کی جانچ مرحلہ وار جاری ہے۔
اسکریننگ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، ضلع اٹک، ضلع چکوال، مری اور ضلع جہلم میں غیر قانونی طور پر مقیم 31 افغان گرفتار کر لیے گئے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق کارروائیوں میں پولیس، لیڈی پولیس، ایلیٹ پولیس سیکشنز نے حصہ لیا۔
Pages:
[1]