امریکا و ایران میں کشیدگی پر سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کو تشویش
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558661_2845854_UN-Secertary-General-Antonio-3_updates.jpgسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس—فائل فوٹو
سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا ہے کہ سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کو امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی فوجی نقل و حرکت، جنگی مشقوں اور بحری موجودگی پر سیکریٹری جنرل کو شدید تشویش ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-30/1551668_052932_updates.jpg
امریکا اور ایران کشیدگی میں اضافہ، دونوں ممالک چاہتے کیا ہیں؟
کراچی امریکا اور ایران کشیدگی میں اضافہ، دونوں... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے بتایا کہ خطے میں کشیدگی کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کی جانب سے امریکا اور ایران سے سفارت کاری کے ذریعے اختلافات حل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
دوسری جانب ایران نے اقوامِ متحدہ کو لکھے گئے خط میں خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں وہ اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا اور اس کے نتائج کی ذمے داری امریکا پر ہو گی۔
Pages:
[1]