slotcosino Publish time 2026-2-21 18:10:37

البانیہ: بدعنوانی کے الزامات پر حکومت مظالف مظاہرے، وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558658_4113071_%D8%AC%D8%AC%DA%86%D9%BE6_updates.jpg
— اسکرین گریب

البانوی حکومت پر بدعنوانی کے الزامات پر دارالحکومت ترانہ کے متعدد مقامات پر حکومت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے۔

مظاہرین نے وزیرِ اعظم ایدی راما (Edi Rama) سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق البانیہ کے دارالحکومت ترانہ میں مشتعل مظاہرین نے سرکاری عمارت پر پیٹرول بم پھینکے، پارلیمنٹ کا بھی گھیراؤ کر لیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-23/1540189_125214_updates.jpg
البانیا میں کرپشن الزامات پر حکومت کیخلاف مظاہرے پھوٹ پڑے

البانیا میں حکومت کے خلاف کرپشن الزامات کے پیشِ نظر مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کے اطراف کی سڑکوں پر تقریباً 2 گھنٹے تک پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔

پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

البانیہ کی نائب وزیرِ اعظم بیلندا بالوکو (Belinda Balluku) کو بدعنوانی اسکینڈل کے باعث معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Pages: [1]
View full version: البانیہ: بدعنوانی کے الزامات پر حکومت مظالف مظاہرے، وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ