طورخم بارڈر پر کارروائی، 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کی چاندی برآمد
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558663_5608231_09_updates.jpg—فائل فوٹوطورخم بارڈر پر کسٹم کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چاندی برآمد کر لی۔
اس حوالے سے کلکٹر کسٹم کا کہنا ہے کہ افغانستان سے آنے والے ٹرک سے 30 کلو چاندی برآمد ہوئی ہے، اسمگل شدہ چاندی ٹرک کے ٹائروں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557747_092133_updates.jpg
کراچی ایئر پورٹ: دبئی سے آئی خاتون سے 6 کلو چاندی کے بسکٹ برآمد
چاندی کو تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کلکٹر نے بتایا کہ ٹرک افغان خاندان کو افغانستان چھوڑ کر واپس پاکستان آ رہا تھا، افغانستان سے پاکستان داخلے پر امپورٹ ٹرمینل میں تلاشی کے دوران چاندی برآمد ہوئی۔
کلکٹر غلام مصطفیٰ کا یہ بھی کہنا ہے کہ برآمد شدہ چاندی کی مالیت 4 کروڑ 80 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
Pages:
[1]