متنازع ٹویٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلوں پر نوٹس جاری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558667_1536117_KVK_updates.jpg— فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکم نامے میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کے خلاف اپیلوں اور ان کی سزا معطلی کی درخواستوں پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف نے سماعت کا 2 صفحات کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔
عدالتِ عالیہ کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے 24 جنوری کو سزا سنانے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558048_111808_updates.jpg
لڑائی جھگڑا و احتجاج کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
حکم نامے کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی ہے کہ قانونی طور پر فیصلہ درست نہیں، اسے کالعدم قرار دیا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کیس کی پیپر بکس مرتب کرے، کیس کی پیپر بکس بننے کے بعد سماعت کے لیے کیس مقرر کیا جائے۔
عدالت کی جانب سے سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر کرنے کی تاریخ نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں جلد مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔
Pages:
[1]