بھارت: اے آئی اجلاس کے دوران انڈین یوتھ کانگریس کے کارکنان کے حکومت مخالف نعرے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558677_2667742_12_updates.jpgفوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیابھارت میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے دعوؤں کے ساتھ منعقد ہونے والا اے آئی سمٹ تنازعات کی زد میں آگیا۔
پروگرام کے دوران بدانتظامی، متنازع بیانات اور سیاسی احتجاج نے حکومتی بیانیے پر سوالات کھڑے کر دیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس کا طے شدہ خطاب منسوخ ہوا جبکہ ایک روبوٹ کو مقامی ایجاد قرار دینے کے دعوے پر بھی تنقید سامنے آئی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558070_123721_updates.jpg
بل گیٹس کا بھارتی اے آئی سمٹ میں شرکت سے انکار
بل گیٹس کے بعد اینویڈیا کمپنی کے بانی جینسن ہوانگ نے بھی اعلیٰ سطحی شرکت منسوخ کر دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
تقریب کے دوران انڈین یوتھ کانگرس کے کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے بازی کی۔
انڈین یوتھ کانگرس کے صدر ادے بھانو نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مبینہ تجارتی معاہدوں میں قومی مفادات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور نوجوان بے روزگاری و معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔
Pages:
[1]