slotcosino Publish time 2026-2-21 20:45:56

ایم کیو ایم، ق لیگ، بی این پی کا سیکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558680_4177999_Different-Leader-meet-Mohsin-Naqvi_updates.jpg—تصویر بشکریہ جیو نیوز

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، مسلم لیگ ق اور بلوچستان عوامی پارٹی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سالک، متحدہ قومی مومنٹ کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیام امن کے لیے کوششوں کو سراہاتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-02-17/1442592_065403_updates.jpg
محسن نقوی کا اسلام آباد میں جرائم کی صورتحال پر قومی اسمبلی میں تحریری جواب

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی صورتحال پر تحریری جواب دیدیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سیاسی رہنماؤں نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تینوں جماعتوں کے رہنماؤں کو خیبر پختونخوا اوربلوچستان کی صورتِ حال و قیام امن کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
Pages: [1]
View full version: ایم کیو ایم، ق لیگ، بی این پی کا سیکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان