ایران کو ٹرمپ کی ڈیڈ لائن، امریکی طیاروں نے پوزیشنیں سنبھال لیں
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558689_1479831_Airbase-USA-Portugal_updates.jpgپرتگالی جزیرے پر قائم ایئربیس پر امریکی طیارے موجود ، فوٹو بشکریہ وکی پیڈیاامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو معاہدہ کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی اور اسی تناظر میں یورپ میں موجود امریکی طیاروں نے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی ڈیڈ لائن کے پیش نظر پرتگال میں امریکی فضائی اڈوں پر طیاروں نے پوزیشنیں سنبھال لیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-19/1482368_025929_updates.jpg
ایران پر امریکی حملے کے ناقابلِ پیش گوئی نتائج ہو سکتے ہیں: نیویارک ٹائمز
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکا کے ایران پر حملے کے ممکنہ خطرات اور نتائج پر تفصیلی رپورٹ شائع کر دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ نے ایران کو معاہدہ کرنے کےلیے 10 سے 15 روز کا وقت دیا ہے۔
دوسری جانب ایک روز قبل برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی رہنماؤں کو براہِ راست نشانہ بنائیں گے۔
ایران پر ’محدود‘ حملوں کی خبروں پر برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرے گی۔
Pages:
[1]