امریکی سینیٹر نے امریکا کا ایٹم بم گرانا اور اسرائیل کا غزہ کو زمین بوس کرنا درست قرار دے دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558690_8587310_Lindsey-Garaham_updates.jpgفوٹو: فائلامریکی سینیٹر لنزے گراہم غزہ کی تباہی پر اسرائیل کا دفاع کرنے لگے، انہوں نے غزہ جنگ کا دوسری جنگ عظیم سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کو اسرائیل نے زمین بوس کر کے کچھ غلط نہیں کیا۔
امریکا میں صحافی نے سوال کیا کہ کیا غزہ کی تباہی مسیحی اقدار سے مطابقت رکھتی ہے؟ جس پر سینیٹر لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ میں اس بات کا قائل نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558326_084154_updates.jpg
سی پی جے کا اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی صحافیوں پر تشدد کا انکشاف
رپورٹ میں فلسطینی صحافی احمد عبدالعال پر مبینہ مظالم کا خصوصی ذکر کیا گیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری جنگِ عظیم میں امریکا نے جرمن شہریوں کا خیال تک نہیں کیا تھا، جنگ میں تباہی ہوتی ہے اور امریکا ایسا کرچکا ہے۔
لنزے گراہم نے کہا کہ امریکا برلن اور ٹوکیو کو دوسری جنگ عظیم میں مکمل زمین بوس کرچکا ہے، جاپانی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایٹم بم گرانا درست تھا۔
امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جو کچھ غزہ میں کیا، جو بھی اسرائیلی رہنما ہوتے تو یہی کرتے۔
Pages:
[1]