صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی کا 2 کمیٹیوں کے قیام کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558706_4645195_PHF_updates.jpgفوٹو: فائلپاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے 2 کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کردیا۔
محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز میں گورننس مینجمنٹ کمیٹی اور پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی قائم کی جائیں گی، کمیٹی انتظامی بہتری اور کھیل کے معیار کو بلند کرنے میں کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ گورننس مینجمنٹ کمیٹی فیڈریشن کے انتظامی اور آپریشنل امور بہتر بنانے پر توجہ دے گی، نئی کمیٹیوں کے قیام سے قومی کھیل ہاکی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558691_083506_updates.jpg
پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بات مان لی گئی، موجودہ مینجمنٹ کو مصر نہ بھیجنے کا فیصلہ
ملاقات میں محی الدین وانی نے دورہ آسٹریلیا میں پیش آنے والے بدنظمی کے واقعات پر ٹیم مینجمنٹ کا موقف سنا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ گورننس مینجمنٹ کمیٹی پی ایچ ایف کے انتظامی امور کو بہتر کرے گی۔ کمیٹی میں ایچ آر، مالیاتی امور، ریسورس موبلائزیشن، کمیونیکیشن، رابطہ کاری کے ماہر شامل ہوں گے۔
صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ کمیٹی اسکولوں، کالجوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے رابطہ کاری بھی کرے گی۔
پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی میں سابق اولمپئنز، اسپورٹس کوچز، ٹرینرز، اسپورٹس میڈیسن ایکسپرٹس شامل ہونگے۔
Pages:
[1]