slotcosino Publish time 2026-2-22 02:37:32

صدر ٹرمپ کا عالمی ٹیرف بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا اعلان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558709_1238450_Trump_updates.jpgفائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ٹیرف 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری حالیہ بیان میں امریکی صدر عالمی ٹیرف میں مزید 5 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔

انہوں نے لکھا کہ وہ امریکی صدر کی حیثیت سے دنیا بھر کے ملکوں پر عائد 10 فیصد عالمی ٹیرف کو بڑھا کر 15 فیصد کر رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558436_081556_updates.jpg
امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا

امریکی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر یکطرفہ ٹیرف نافذ کر کے وفاقی قانون کی خلاف ورزی کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ٹیرف میں شامل کئی ملک ایسے ہیں، جو کئی دہائیوں سے امریکا کا استحصال کرتے آ رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت آنے والے مہینوں میں قانونی طور پر نئے اور قابلِ اجازت ٹیرف کا تعین کرے گی۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے تمام ممالک پر فوری طور پر 10فیصد ٹیرف عائد کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق 150 دن کے لیے امریکا درآمد ہونے والی اشیا پر 10فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی، جبکہ بعض اشیا اس عارضی ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558452_114458_updates.jpg
امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت مایوس کن ہے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی عدالت کا فیصلہ بہت مایوس کن ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مستثنیٰ اشیا میں معدنیات، کھاد، دھاتیں اور توانائی آلات سمیت زرعی مصنوعات، ادویات اور ادویات کا خام مال بھی شامل ہے، نئی ڈیوٹی کا اطلاق امریکا میکسیکو کینیڈا معاہدے پر نہیں ہوگا۔

اس سے پہلے امریکی سپریم کورٹ نے دوسرے ملکوں پر صدر ٹرمپ کے اضافی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: صدر ٹرمپ کا عالمی ٹیرف بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا اعلان