slotcosino Publish time 2026-2-22 07:09:47

شمال مشرقی امریکا شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ، الرٹ جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558724_2075539_us-alert_updates.jpgفائل فوٹو

شمال مشرقی امریکا میں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آنے کے خدشے کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے طوفان سے نیویارک سٹی، بوسٹن اور دیگر بڑے شہر متاثر ہونے کا خدشہ ہے، نیویارک شہر کے لیے یہ پہلی برفانی طوفان کی وارننگ ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے طوفان اتوارسے مشرقی ساحل کے قریب ’’بم سائیکلون‘‘ میں تبدیل ہوگا، برفانی طوفان کی وارننگ ڈیلاویئر، مشرقی میری لینڈ، نیو جرسی، نیویارک سٹی اورجنوبی نیو انگلینڈ تک جاری کی گئی ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق فلاڈیلفیا سے نیویارک اور بوسٹن تک ایک فٹ یا اس سے زائد برف باری ہوسکتی ہے، برفانی طوفان سے پر پروازوں کی آمدورفت متاثر ہونے کا امکان ہے۔

چالیس میل فی گھنٹہ سے زائد تیز ہواؤں کے باعث درخت گرنے اوربجلی کی بندش کا بھی خطرہ ہے۔
Pages: [1]
View full version: شمال مشرقی امریکا شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ، الرٹ جاری