ایران، امریکا جنگ کے خدشات مزید بڑھ گئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558727_3306419_ran_updates.jpgفوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیاایران، امریکا جنگ کے خدشات مزید بڑھ گئے۔ لڑاکا طیاروں سے بھرا دوسرا امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا براہِ راست ایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنا کر ایرانی حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش کرے گا۔
امریکا نے اردن کے ایئربیس پر بھی کم از کم 60 لڑاکا طیارے کھڑے کردیے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558689_053118_updates.jpg
ٹرمپ نے ایران کو ڈیڈ لائن دے دی، امریکی طیاروں نے پوزیشن سنبھال لیں
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی ڈیڈ لائن کے پیش نظر پرتگال میں امریکی فضائی اڈوں پر طیاروں نے پوزیشنیں سنبھال لیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتیں ایران کو جھکنے پر مجبور کرنے کے لیے صف بندی کر رہی ہیں۔ ایران اس دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔
دوسری جانب اقوامِ متحدہ نے ایران امریکا کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دی جائے۔
ایران نے گذشتہ روز اقوامِ متحدہ کو خط لکھا تھا کہ ایران کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کا حق استعمال کرے گا اور اس کے نتائج کی ذمے داری امریکا پر ہوگی۔
Pages:
[1]