کراچی، نارتھ ناظم آباد میں رہائشی عمارت میں دھماکا، 2 افراد زخمی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558859_6897745_%D8%B1_updates.jpgفوٹو: اسکرین گریب
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد حیدری کے قریب رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا ہے جس سے بچی اور خاتون زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق عمارت کے 10ویں فلور پر فلیٹ میں گیس اخراج سے دھماکا ہوا، جس کے بعد فلیٹ میں آگ لگ گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558028_094433_updates.jpg
کراچی: سولجر بازار کی عمارت میں گیس لیکیج سے دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی
متاثرہ عمارت دو منزلہ تھی جہاں تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں اور 1 باؤزر کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، آگ بجھانے کے لیے اسنارکل کو طلب کرلیا گیا۔
دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے پولیس کو فوری طور پر حادثے کی جگہ پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے متاثرہ عمارت، رہائشیوں اور اطراف کے علاقوں کو محفوظ بنانے کی ہدایت کی ہے۔
Pages:
[1]