فی تولہ سونا 5800 روپے مہنگا، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519715_9520547_10_updates.jpgفائل فوٹو
سونا متوسط طبقے کے لیے خواب ہوگیا، ملک بھر میں سونے کی بلند پرواز تھم نہ سکی، آج بھی فی تولہ سونا 5800 روپے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5800 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہوگئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519441_035440_updates.jpg
سونے کی اونچی اڑان جاری، فی تولہ 6900 روپے مہنگا
10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 916 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 73 ہزار 28 روپے ہوگیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 972 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار روپے ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 58 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 198 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
Pages:
[1]