slotcosino Publish time 2026-2-22 16:16:51

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹہ؟‘ لائیو کالر کے سوال پر جویریہ سعود کی وضاحت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558868_830706_PhotoShare-lines_updates.jpg
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

معروف اداکارہ، میزبان اور پروڈیوسر جویریہ سعود لائیو پروگرام کے دوران ایک کالر کے لباس سے متعلق سوال کے بعد ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔

جویرِیہ سعود، جو لالی ووڈ اداکار سعود قاسمی کی اہلیہ ہیں، اکثر اپنے بیانات اور مارننگ شوز کے باعث میڈیا میں زیرِ بحث رہتی ہیں، اس سال بھی وہ رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ ہیں، تاہم حالیہ دنوں ان کے لباس سے متعلق تنازع نے توجہ حاصل کر لی۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ملبوسات کے برانڈ کو ایک بین الاقوامی فیشن شو میں پیش کیا، جہاں معروف اداکارہ ثنا نواز شو اسٹاپر کے طور پر جلوہ گر ہوئیں، جویرِیہ سعود نے اپنی بیٹی کے ہمراہ ریمپ واک بھی کی، اس موقع پر انہوں نے سیاہ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی تھی، جس کا بلاؤز نسبتاً مختصر تھا اور اس میں جسم نمایاں ہو رہا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-02/1552580_092912_updates.jpg
فیشن شو میں جویریہ سعود کا بولڈ لباس تنقید کی زد میں

پاکستانی اداکارہ جویریہ سعود کا برطانیہ میں منعقدہ فیشن شو کے دوران پہنا گیا بولڈ لباس تنقید کی زد میں آگیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سوشل میڈیا پر ان کے اس لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور متعدد صارفین نے اسے نامناسب قرار دیا، یہی معاملہ اس وقت دوبارہ زیرِ بحث آیا جب رمضان ٹرانسمیشن میں ایک لائیو کال کے دوران ایک کالر نے ان کے لباس پر سوال اٹھایا۔

لائیو کال کے دوران کالر نے جویریہ سعود سے سوال کیا کہ رمضان سے پہلے وہ بیرونِ ملک ایک فیشن شو میں ساڑھی پہنتی تھیں، جبکہ اب رمضان ٹرانسمیشن کے دوران سر پر دوپٹہ اوڑھ کر دینی گفتگو کر رہی ہیں۔

کالر نے یہ بھی پوچھا کہ اگر پہلے ایسا لباس پہنا گیا تو اب اچانک مذہبی انداز کیوں اپنایا جا رہا ہے۔ جس کے بعد کالر نے مولانا آزاد جمیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری درخواست ہے کہ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ اب جویریہ ایسا نہ کریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-02/1552578_102404_updates.jpg
میں اپنے لباس کے انتخاب پر کسی کو جوابدہ نہیں: جویریہ سعود

ان دنوں جویریہ سعود برطانیہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایک فیشن شو میں اپنی کلیکشن پیش کی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جویریہ سعود نے اس سوال کے جواب میں وضاحت دی کہ مذکورہ فیشن شو برطانیہ میں ہوا تھا اور وہاں شدید سردی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھی کے ساتھ مکمل باڈی سوٹ اور تھرمل لباس بھی پہنا ہوا تھا تاکہ موسم کی شدت سے محفوظ رہا جا سکے۔

پروگرام کے دوران جویریہ نے اپنے کمیز کی آستین سے باڈی سوٹ کی آستین بھی دکھائی اور کہا کہ ہر لباس کے ساتھ یہ پہنا ضروری ہوتا ہے، اور اس موقع پر بھی پہنا ہوا تھا۔

اداکارہ کے اس مؤقف پر بھی سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل دیکھنے میں آئے، جہاں کچھ افراد نے ان کی وضاحت کو سراہا جبکہ دیگر نے اپنی تنقید برقرار رکھی۔
Pages: [1]
View full version: ’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹہ؟‘ لائیو کالر کے سوال پر جویریہ سعود کی وضاحت