slotcosino Publish time 2026-2-22 18:52:42

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے دوسری شادی کر لی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558880_9910069_9_updates.jpg
تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے ایک نجی اور مختصر تقریب میں صوفی شائن سے شادی کر لی۔

شادی کی تقریب دہلی کے علاقے این سی آر میں منعقد ہوئی اور اس میں صرف قریبی رشتہ دار اور کرکٹ کے چند دوست شریک ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546121_083126_updates.jpg
شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ سے باضابطہ منگنی کا اعلان کردیا

سوفی شائن نے انسٹاگرام پر شکھر دھون کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس نے سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ حاصل کی اور وائرل ہو گئی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

شادی کی تقریب سے قبل کے ہلدی اور سنگیت کی تقریبات بھی رقص اور خوشیوں سے بھرپور تھیں، جس کی تصآویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، شیکھر دھون نے سنگیت کی ایک جھلک انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھی۔

40 سالہ دھون کی یہ دوسری شادی ہے، وہ پہلے عیشا مکھرجی کے ساتھ 11 سال تک شادی کے بندھن میں رہے تھے اور ان کی طلاق اکتوبر 2023ء میں ہوگئی تھی۔

شادی کی خبر کے بعد سوشل میڈیا پر ٹیم میٹس، مداح اور دیگر مشہور شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کی بھرمار دیکھنے میں آئی۔
Pages: [1]
View full version: سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے دوسری شادی کر لی