slotcosino Publish time 2026-2-22 18:52:44

ملک میں رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے تفصیلات پبلک کردیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558881_2624058_8_updates.jpg
فائل فوٹو

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک میں رجسٹرڈ آبادی کی تفصیلات جاری کر دیں۔

نادرا نے اپنی سالانہ رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کروا دی ہے اور ترجمان نادرا نے ایک سالہ کارکردگی کا ڈیٹا ویڈیو بیان کی صورت میں جاری کیا۔

نادرا کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 22 کروڑ 70 لاکھ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ یونین کونسلز میں 3 کروڑ 19 لاکھ بچوں کی پیدائش کا اندراج ہوا ہے، لیکن یہ بچے ابھی نادرا سے رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی 97 فیصد آبادی سرکاری طور پر رجسٹرڈ ہے اور رجسٹرڈ افراد میں 48 فیصد خواتین اور 52 فیصد مرد شامل ہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2021-08-21/973303_040815_updates.jpg
شناختی کارڈ کی تصدیق و تجدید کے نئے نظام کا اجراء

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے قومی شناختی کارڈ کی تصدیق و تجدید کے نئے نظام کا اجراء کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

نادرا کے بائیو میٹرک ڈیٹا کے مطابق 17 کروڑ شہریوں کے چہروں کی شناخت موجود ہے، ڈیٹا بیس میں 1 ارب 68 کروڑ فنگر پرنٹس اور 70 لاکھ افراد کی آنکھوں کا ڈیٹا موجود ہے۔

رجسٹریشن میں مجموعی طور پر 11 فیصد اضافہ ہوا ہے، بچوں کی رجسٹریشن میں 18 فیصد جبکہ خواتین کی رجسٹریشن میں 8 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر میں نادرا کے 938 رجسٹریشن سینٹرز فعال ہیں اور2025ء میں 75 نئے رجسٹریشن سینٹرز اور 138 نئے کاؤنٹرز قائم کیے گئے۔

نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن اور سہولت کو بھی بڑھایا ہے اور پاک آئی ڈی ایپلیکیشن نے نادرا کی 15 فیصد ذمے داری سنبھال لی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک آئی ڈی ایپلیکیشن کی ڈاؤن لوڈز کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
Pages: [1]
View full version: ملک میں رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے تفصیلات پبلک کردیں