غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیلات میں اضافہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558892_3732016_14_updates.jpgفائل فوٹو
غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیلات میں اضافے سے متعلق اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 26-2025 کے ابتدائی 7 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیلات 1.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 7 ماہ کے دوران غیر ملکی کمپنیوں کی منافع واپسی میں 27.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-17/1529300_075034_updates.jpg
ماہ اکتوبر میں کتنی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی؟ اعداد و شمار آگئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ملک میں اکتوبر 2025ء میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مالیاتی شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی واپسی 371.33 ملین ڈالر رہی، جبکہ توانائی کے شعبے میں یہ رقم 400.19 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
مزید بتایا گیا کہ سب سے زیادہ منافع کی واپسی برطانیہ کو 442.76 ملین ڈالر اور چین کو 413.11 ملین ڈالر کی گئی۔
Pages:
[1]