افغانستان کی طرف سے دہشت گردی نہیں رکے گی تو جواب تو آئے گا: طاہر اشرفی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558893_8856351_Hafiz-Tahir-Ashrafi-1_updates.jpgحافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹوحافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان کی طرف سے دہشت گردی نہیں رکے گی تو جواب تو آئے گا۔
اس حوالے سے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ یہ وہ دہشتگرد تھے جنہوں نے مسجدوں اور عام شہریوں پر حملے کیے اور یہ وہ دہشت گرد ہیں جو بے گناہ اور معصوم مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-10/1469638_031524_updates.jpg
جو ہاتھ پاکستان کی جانب بڑھے گا وہ توڑ دیا جائے گا: طاہر اشرفی
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی بھارت میں کامیابی پر پوری قوم شکرانے کےنوافل ادا کرے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جس جگہ پاکستان نے حملہ کیا ہے وہ ایک مسجد تھی جبکہ پاکستان کی قیادت نے تو بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران بھی عبادت گاہوں پر حملہ کرنے سے منع کیا تھا۔
حافظ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ ایمان، جذبے اور تقویٰ والی فوج ہے، یہ اللّٰہ اور رسولﷺکے احکامات پر عمل کرتے ہیں۔
Pages:
[1]