slotcosino Publish time 2026-2-22 22:45:47

اپنے لوگوں کی حفاظت کیلئے کارروائی کر رہے ہیں، طلال چوہدری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558898_6318724_Talal-Chahdry-2_updates.jpgوزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری(فائل فوٹو)۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ریاست ہے، ہمیشہ کوشش کی کہ ہمسائیوں سے بہتر تعلقات رکھے، افغانستان سے بہت عرصے سے دہشتگردی ایکسپورٹ ہو رہی ہے۔

پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان اپنے لوگوں کے جان و مال کی تحفظ کےلیے ہر طرح کی کارروائی کر رہا ہے، کارروائیاں پاکستان کے اندر بھی جاری ہیں۔ 70 ہزار کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کارروائیوں میں مختلف قسم کے لوگ گرفتار ہوئے، دہشتگرد ہلاک ہوئے، یہ کارروائی اسی تناظر میں کی گئی، 3 مختلف مقامات اور 7 جگہوں پر کی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558725_015039_updates.jpg
پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردوں کے 7 ٹھکانوں پر کارروائیاں

افغان میڈیا کے مطابق پکتیکا میں برمل اور ارگان علاقوں پر حملے کیے، صوبہ ننگرہار کا ضلع خوگیانی، بحسود اور غنی خیل کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق 70 کے قریب دہشتگرد مارے گئے ہیں، بہت سارے شواہد موجود ہیں، زیادہ تر ہلاک دہشتگردوں کی شناخت پاکستان کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور اسکی عبوری حکومت اپنا فرض نبھانا نہیں چاہتی، دوحہ معاہدے میں افغانستان نے پوری دنیا کو باور کروایا تھا کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف بھی دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی، لیکن افغانستان دہشتگردی روکنے میں ناکام رہا۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان سے یہ شکایت اب صرف پاکستان کی نہیں ہے، مختلف ممالک بھی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558686_050607_updates.jpg
بنوں میں پاک فوج کی گاڑی پر خودکش حملے کے تانے بانے افغانستان سے جاملے

سیکیورٹی ذرائع اتحاد المجاہدین کا تعلق فتنہ الخوارج کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھی تصدیق کرچکا، ڈھائی درجن کے قریب گروپس افغانستان سے آپریٹ کر رہے ہیں، سفارتی کوششوں میں پاکستان نے بہت کوشش کی، ملٹری ٹو ملٹری بھی بہت ساری بات چیت ہوئی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ سعودی عرب نے دوحہ میں ترکیہ میں بات چیت کی لیکن افغانستان ہمیشہ اپنا فرض نبھانے میں ہچکچاتا رہا۔

انہوں نے کہا اس میں کیا حرج ہے کہ افغانستان سامنے آکر کہے پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے مجرم ہیں۔ پاکستان کا افغانستان سے یہی مطالبہ رہا جس میں وہ ناکام رہے، جس کی وجہ سے پاکستان کو دوسرے آپشن استعمال کرنے پڑے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558893_032830_updates.jpg
افغانستان کی طرف سے دہشت گردی نہیں رکے گی تو جواب تو آئے گا: طاہر اشرفی

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان کی طرف سے دہشت گردی نہیں رکے گی تو جواب تو آئے گا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستانی میں جتنی سیاسی جماعتیں ہیں انکا فرض ہے کہ پاکستان اور اس کے شہریوں کے تحفظ کےلیے ایک آواز بن کر سامنے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ ہے لیکن ایپکس کمیٹی اجلاس میں اچھی خبر سامنے آئی، کے پی حکومت نے میٹنگ میں باور کرایا کہ دہشتگردی کی جنگ میں ساتھ کھڑے ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ ہر سیاسی جماعت، ہر پاکستانی دہشتگرد کی اس جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے پیچھے پاکستان کو محفوظ بنانے کےلیے ایک بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: اپنے لوگوں کی حفاظت کیلئے کارروائی کر رہے ہیں، طلال چوہدری