سرگودھا: سرکاری افسر کے گھر میں کام کرنے والی لڑکی سے مبینہ زیادتی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558899_4392844_rap_updates.jpgفائل فوٹوپنجاب کے شہر سرگودھا میں سرکاری افسر کے گھر میں کام کرنے والی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بھٹی مارکیٹ کے قریب گھر میں کام کرنے والی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ لڑکی سرکاری افسر کے گھر پر کام کرتی ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-01-13/1430776_102239_updates.jpg
گجرات: 4 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، پوسٹ مارٹم کرلیا گیا
گجرات میں سرائے عالمگیر گاؤں کھوھار میں 4 سالہ بچی کو ایک ہفتہ قبل اغواء کرکے قتل کردیا گیا، بچی کی بوری بند لاش 6 روز قبل ایک ویران مکان سے ملی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا، ملزم کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری ارسال کردیے گئے۔
متاثرہ لڑکی کے والد اور مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر لوگل گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ گھر پر موجود نہیں تھا، واقعے کا علم نہیں۔
Pages:
[1]