slotcosino Publish time 7 day(s) ago

پاکستان اور بنگلادیش کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، شراکت داری کے فروغ کا عزم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558908_8250876_BDPak_updates.jpgتصویر، سوشل میڈیا

پاکستان اور بنگلادیش کے وزرائے خارجہ نے عوام کے مفاد میں مستقبل کی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بنگلادیشی ہم منصب ڈاکٹر خلیل الرحمان سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔

اسحاق ڈار نے ڈاکٹر خلیل الرحمان کو بطور وزیر خارجہ تقرری پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار اور امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

گفتگو کے دوران مختلف شعبوں اور کثیر الجہتی فورمز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کے ساتھ عوام کے مفاد میں مستقبل کی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان اور بنگلادیش کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، شراکت داری کے فروغ کا عزم